بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب

 آئی جی سے گزارش کرتا ہوں ہماری بے دخلی کی کارروائی نہ کی جائے،کشمیری پولیس اہلکار کا ویڈیو بیان
 سرینگر (آ ئی این پی )پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوگیا۔ میڈیارپو رٹس کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کرنے لگا ہے، کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا۔مقبوضہ کشمیر کی پولیس میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پولیس اہلکار نے اس حوالے سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔ کشمیری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں 27سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہوں، ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں وکشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائے گا لیکن پولیس کے اعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کر رہے۔اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں زبردستی جموں و کشمیر سے بے دخل کیا جا رہا ہے، میں آئی جی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری بے دخلی کی کارروائی نہ کی جائے۔ بھارتی پاسپورٹ ہونے کے باوجود یہاں سے بیدخلی پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے۔کشمیری پولیس اہلکار کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ہمارا پاکستان میں کوئی رشتہ دار نہیں ہے، پھر ہمیں کیوں بے دخل کیا جا رہا ہے؟ ہم یہاں 27 سال سے رہائش پذیر ہیں۔