بھارت :20سے زائد ڈیجیٹل نیوز اداروں نے اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

 نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں 20 سے زائد ڈیجیٹل نیوز اداروں نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی پر جان بوجھ کر کاپی رائٹ مواد استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، 135 صفحات پر مبنی مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اوپن ا  ے آئی کا طرزعمل ڈیجیٹل نیوز پبلشرز ایسوسی ایشن، دیگر آئوٹ لیٹس کے قیمتی کاپی رائٹس کے لیے واضح خطرہ ہے۔