حیدرآباد(آئی این پی ) حیدرآباد میں کوٹری ریلوے کالونی برڈ لائن میں آگ لگنے سے 20سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ 1 مکان میں لگی جس نے جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ سے جل کر بکریاں اور مرغیاں بھی مر گئیں، جبکہ دیگر قیمتی سامان بھی جل گیا۔فائر بریگیڈ کی گاڑی کو راستہ نہ ملنے پر آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔