لندن (آئی این پی )برطانیہ کی 200کمپنیوں نے مستقل طور پر ایک ہفتے کے دوران 4روز کام اور 3دن چھٹی کرنے کی حامی بھرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی دو سو کمپنیاں اپنے تمام ملازمین کے لیے تنخواہ میں کسی قسم کی کمی کے بغیر مستقل طور پر چار دن کے ورکنگ ڈیز اور 3دن کی چھٹی کی حمایت کے لیے دستخط کر چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قائم کردہ 4 ڈے ویک فانڈیشن کے زیر اہتمام 4 روزہ کام کی مہم میں ملک بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 200 کمپنیوں نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔