واشنگٹن (آئی این پی )پولینڈ میں آشوٹز کی آزادی کی 80 ویں سالگرہ منانے کے لیے زندہ بچ جانے والے افراد اور عالمی رہنمائوں کے اجتماع کے انعقاد دوران، جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی نے ہولوکاسٹ کی یاد منانے کی ملکی روایت کو پیچھے دھکیل دیا، اس گروپ کوامریکی ارب پتی ایلون مسک کی حمایت حاصل ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے عہدیدار ایلون مسک نے اے ایف ڈی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ماضی کے جرائم (ہولوکاسٹ)پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور ہمیں اس سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے جرمنی میں 23 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں امیگریشن مخالف جماعت کے حامیوں سے کہا کہ بچوں کو اپنے دادا، دادی کے گناہوں کا مجرم نہیں ہونا چاہیے۔