ایلون مسک نے امریکی ایجنسیوں پر قبضے کیساتھ واشنگٹن میں طاقت کا نیا مرکز قائم کرلیا

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ کی دو سرکاری ایجنسیوں پر تیزی سے قبضہ کرنے کے بعد ایلون مسک نے امریکا کی 22 لاکھ افراد پر مشتمل وفاقی افرادی قوت پر غیر معمولی کنٹرول حاصل کر لیا، اور حکومت کی ڈرامائی تشکیل نو کا آغاز کر دیا ہے۔  برطانوی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی 53 سالہ ایلون مسک نے 2 ہفتوں میں واشنگٹن میں اقتدار کا ایک نیا مرکز قائم کیا ہے، کیوں کہ وہ امریکی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے لیے ٹرمپ کے اخراجات میں کٹوتی کے اقدام کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں