لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کمالیہ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا دیے،ایڈٓشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا کر ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔ فیصلوں کو سننیکے لیے عدالت کے باہر بڑی سکرینیں لگائی گئیں ،صدر کمالیہ بار صدیق اکبر کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں اس سیقبل اتنے فیصلے کبھی نہیں سنائیگئے۔ قتل، منشیات، فیملی، ضمانتوں اور دیگر کیسز کے فیصلے سنائے گئے۔صدر کمالیہ بار کا کہنا تھا کہ عدالت اور وکلا کے درمیان طے پایا تھا کہ کوئی وکیل آج اگلی تاریخ نہیں لیگا۔