بنوں: ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید، 3زخمی

دہشتگردوں نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا،زخمی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیا گیا
 بنوں(آئی این پی)بنوں میں تھانہ بکا خیل کی حدود میں ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں ایف سی قلعہ باغ پر دہشتگردوں نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا،زخمی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ باغ ایف سی قلعہ باران ڈیم کے ساتھ پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔