اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے میں نے پہلے ہی بتادیا تھا 28 جنوری کو پاکستان کے لئے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی اور پی ٹی آئی کو ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا پی ٹی آئی کو آخر میں ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی، پاکستان کے لیے جو رونالڈو کا کردار کر رہے ہیں اور ایس آئی ایف سی کو پوری قوم سراہتی ہے۔ جس کا جو کریڈٹ ہے، وہ اس کو دینا پڑے گا، کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔