پی ٹی آئی تمام قانون سازی میں آن بورڈرہی ہے، مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا،گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بہت پہلے بتادیا تھا یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا ہے۔ کہا تھا مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام قانون سازی میں آن بورڈرہی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا ، چھبیس نومبر اور نومئی واقعات پر کمیشن نہیں بنے گا، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں مذاکرات رک جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیشن نہ بنانے پر مذاکرات ختم کئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مختلف سیاسی معاملات پر ہونے والے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔