میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں، 8 ماہ تک ثبوت اکٹھے کئے اور مطالعہ کیا
اسلام آباد(یواین پی) آزاد حیثیت سے منتخب سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے آرمی چیف نے اپنے ادارے کا احتساب سب سے پہلے کیا، جس سے جنرل عاصم منیر نے واضح پیغام دے دیا کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس ہوا جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی چوری بچانے میں کردار ادا کیا، میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں، میری ٹائم میں 8 ماہ تک ثبوت اکٹھے کیے اور مطالعہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ میری ٹائم کے 728 صفحات پڑھ کر آیا ہوں، سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی زمین کا پراسیس منسوخ کیا، ہم نے 60 ارب روپے کی کرپشن روک لی، مجھے 2005ء اور 2015ء کا بیک گراؤنڈ بھی پتا ہے، مجھے یہ بھی پتا ہے کہ اس کیس کی کب سے سماعت نہیں ہوئی، اگر یہ معاہدہ ٹھیک تھا تو اتوار کو دفتر کھول کر معاہدہ کیوں منسوخ کیا گیا؟ میری ٹائم کے ایسے ایسے ثبوت دوں گا کہ حیران رہ جائیں گے، وہ ثبوت دے رہا ہوں جو ایف آئی اے کو برسوں نہیں ملتے۔