پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمن کو گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت

وفد کی مولانا سے ملاقات‘  سیاسی صورتحال پر گفتگو ،اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی 
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)قیادت کی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔منگل کو اپوزیشن رہنمائوں کے وفد نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، شہرام خان ترکئی اور اخونزادہ حسین شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔