مولانا فضل الرحمن کا اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار

 بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمن کوخدشات دور کرنے کی یقین دہانی  کرائی گئی تھی
پشاور(آئی این پی) جمعیت علما اسلام  (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کیگرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی سے  گفتگو میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ مقامی سیاست سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے کچھ خدشات تھے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمن کوخدشات دور کرنیکی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔شیخ وقاص اکرم کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے پہلے پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا اور  پھر انکار کردیا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا   انتخابی اتحاد جب ہوتے ہیں تو کچھ لے دے ہوتا ہے