پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے:میڈیا سے گفتگو
پشاور (آئی این پی )تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائدین نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے، ان کا گرینڈ الائنس میں آنا انتہائی ضروری ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس عوامی اور مختلف جماعتوں کا اتحاد ہے، الائنس کا بھی یہ مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کریں۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے، پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔