مولانا فضل الرحمن کا گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شمولیت سے انکار

اسلام آباد(آن لائن)مولانا فضل الرحمان نے گرینڈ اپوزیشن الائنس میں باضابط شمولیت کے حوالے سے انکار کردیا ہے اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے  اسد قیصر کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا مگر 15 روز گزرنے کے باوجود بھی جواب نہیں آیا، جب تک ورکراور قیادت مطمئن نہ ہو آگے نہیں بڑھ سکتے۔اس طرح گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کا خواب تاحال ادھورا ہے