بھوٹان کے سونم ییشے نے میانمار کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
سونم ییشے نے 4 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ وہ دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک ہی میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی اس شاندار کارکردگی کی بدولت میانمار کی ٹیم 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 45 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی۔یہ ریکارڈ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا سنگ میل ہے، کیونکہ اس سے قبل مینز اور ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ 7 وکٹیں ایک ہی میچ میں حاصل کی گئی تھیں۔ لیفٹ آرم اسپنر سونم ییشے کی یہ کارکردگی بھوٹان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ بھی ہے۔