وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کراچی سٹی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عدالت میں جو ہوا وہ کسی وکیل کے لیے مناسب نہیں، وہاں کورٹ پولیس موجود تھی اور ان کا کام ملزمان کو پیش اور واپس لے جانا ہے۔ وزیر داخلہ نے رجب بٹ پر حملے کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس معاملے پر چیف جسٹس سے بات بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آج صبح عدالت آمد کے دوران وکلاء نے رجب بٹ پر تشدد کیا، جس کا تعلق رجب بٹ کی ایک وی لاگ سے بتایا گیا جس میں انہوں نے مدعی مقدمہ کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔