ماہرہ خان نے کراچی کی موجودہ حالت پر افسوس کا اظہار کیا، عوام کے مسائل اجاگر کیے

ماہرہ خان نے کراچی کی موجودہ حالت پر افسوس کا اظہار کیا، عوام کے مسائل اجاگر کیے

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے روشنیوں کے شہر کراچی کی موجودہ صورتحال پر گہرا افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شہر کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر کراچی کی حالت دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ ماہرہ نے بتایا کہ ان کے کام کی وجہ سے انہیں ایسے محلوں میں جانے کا موقع ملا جہاں وہ پہلے کبھی نہیں گئیں۔اداکارہ کے مطابق شہر کے کئی حصوں میں لوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں بجلی کی طویل بندش، خوراک کی کمی، اور ہفتوں سے جمع شدہ کچرا شامل ہیں، جو عوام کی زندگی مزید مشکل بنا رہا ہے۔ ماہرہ نے امیر اور غریب طبقے کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق پر بھی روشنی ڈالی۔تاہم، ماہرہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود کراچی کے عوام میں اُمید اور محبت اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے بچوں کو کھیلتے اور ماؤں کو چھوٹے باورچی خانوں میں پراٹھے بناتے ہوئے دیکھا، جبکہ وہی بچے صبح سویرے محنت مزدوری کے لیے نکل جاتے ہیں۔

اداکارہ نے ایک گلی کا بھی ذکر کیا جہاں مندر، چرچ اور مسجد ایک ہی دیوار کے ساتھ موجود تھے، جس نے انہیں بہت متاثر کیا۔ آخر میں ماہرہ خان نے کراچی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں تم سے محبت کرتی ہوں کراچی"۔ماہرہ خان کی پوسٹ پر عوام نے مثبت ردعمل دیا اور کراچی کے مسائل پر اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔