ارینا سبالنکا، جو عالمی سطح پر نمبر ایک ویمنز ٹینس پلیئر ہیں، کی ایک ڈانس ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
یہ واقعہ 2025 میں ہونے والے مشہور بیٹل آف سیکسس ٹینس میچ کے دوران پیش آیا، جب سبالنکا نے کورٹ پر مکاریانا ڈانس کیا۔میچ کے دوران سبالنکا کا یہ اقدام نہ صرف حاضرین بلکہ مداحوں کے لیے بھی غیر متوقع اور تفریحی ثابت ہوا۔ اس ڈانس نے کھیل کے دوران ہلکی پھلکی اور خوشگوار فضا پیدا کی اور میچ میں جوش و خروش کو بڑھا دیا۔سبالنکا نے پہلے بھی ٹینس مقابلوں کے دوران ڈانس کرتے ہوئے اپنی مزاحیہ اور پرجوش شخصیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ خاص طور پر آسٹریلین اوپن کے دوران ان کی ڈانس ویڈیوز بھی کافی وائرل ہوچکی ہیں، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ کھیل کے دباؤ کے باوجود حوصلہ افزائی اور تفریح کے مواقع پیدا کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔مداح اور ٹینس کے شائقین نے سبالنکا کے اس اقدام کو کھیل کے دوران مثبت توانائی اور مزاح پیدا کرنے کے طور پر سراہا ہے۔