ویراٹ کوہلی کا ’ناگن ڈانس‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا، مسلسل دوسری سنچری بھی اسکور

ویراٹ کوہلی کا ’ناگن ڈانس‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا، مسلسل دوسری سنچری بھی اسکور

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویراٹ کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران نہ صرف ان کی شاندار بیٹنگ چرچا میں رہی بلکہ فیلڈ پر ان کا مشہور ’ناگن ڈانس‘ بھی وائرل ہوگیا۔رائے پور میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اوور میں جب ارشدیپ سنگھ نے کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کیا تو کوہلی خوشی میں اپنا روایتی ’ناگن ڈانس‘ کرتے نظر آئے۔ یہ منظر کیمرے میں ریکارڈ ہوا اور فوری طور پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا، جہاں مداحوں نے اسے ’پرانے ویرات کوہلی کی واپسی‘ قرار دیا۔

میدان میں بھی کوہلی کی فارم عروج پر رہی۔ 37 سالہ بیٹر نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے صرف 93 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔یہ سنچری کوہلی کے کیریئر کی 84ویں انٹرنیشنل اور 53ویں ون ڈے سنچری ہے۔ وہ بدستور سچن ٹنڈولکر کے 100 انٹرنیشنل سنچریوں کے عالمی ریکارڈ کے تعاقب میں ہیں۔