مریم نواز کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال مخصوص مائنڈ سیٹ کی علامت ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی

مریم نواز کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال مخصوص مائنڈ سیٹ کی علامت ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ایوان میں استعمال ہونے والی نازیبا زبان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسے ایک “مخصوص مائنڈ سیٹ” کی علامت قرار دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعلیٰ پنجاب کے آنے کی اطلاع ملی تو خوشی ہوئی، لیکن ان کے ساتھ ایسے افراد اسمبلی میں داخل ہوئے جن کے بارے میں ہمارے پاس کوئی شناختی معلومات نہیں تھیں۔ ملک احمد خان نے واضح کیا کہ جب ناموں کی تصدیق کی گئی تو ان افراد نے دھکے دینا شروع کر دیے، جس سے ایوان میں بدانتظامی اور بدتمیزی پیدا ہوئی۔اسپیکر نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں کسی کے آنے کے لیے اجازت نامہ یا کم از کم شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، اور سیکیورٹی کے معاملات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں ہر عمل قانون کے تابع ہے اور کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ملک احمد خان نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ ایوان میں نظم و ضبط قائم رکھنا اور نازیبا زبان یا غیر قانونی رویے کی روک تھام اسپیکر کی ذمہ داری ہے، اور اس طرح کے واقعات کو کسی صورت معمولی نہیں سمجھا جا سکتا۔