اسپیکر ایاز صادق کا قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت پر قطری اسپیکر کو خط

اسپیکر ایاز صادق کا قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت پر قطری اسپیکر کو خط

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قطر کی شوریٰ کونسل کے اسپیکر حسن بن عبداللّٰہ کو خط لکھ کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔

خط میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں اور ریاستی خودمختاری پر کھلا حملہ ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی اقدامات کی فوری اور دوٹوک مذمت کی جائے۔اسپیکر نے مزید کہا کہ قطر خطے میں امن اور سفارتکاری کے لیے مرکزی کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرائے اور انصاف کے کٹہرے میں لائے۔