وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی اور انتظامی صورتِ حال، قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بڑے ترقیاتی منصوبے چھوٹے شہروں سے شروع کیے جا رہے ہیں، اور صوبے میں کاروبار کے بہترین امکانات موجود ہیں جن سے سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن معاونت کرے گی، اور صوبہ میں امن مکمل طور پر قائم ہے، کسی انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کا مرکز پنجاب کے پسماندہ علاقے بھی بن رہے ہیں، جس سے صوبہ بھر میں ترقی کی نئی جہتیں سامنے آئیں گی۔