پشاور ہائیکورٹ نے سوات کی عدالت روم میں خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے وکیل اسد اللہ کو سخت سزا سنائی ہے۔
عدالت کے مختصر فیصلے کے مطابق، وکیل اسد اللہ کے خلاف شکایات رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو موصول ہوئیں، جن میں خاتون سول جج فوزیہ نسیم نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔پشاور ہائیکورٹ نے شکایت کو توہین عدالت کی درخواست میں تبدیل کیا اور تحقیقات کے دوران الزامات ثابت ہونے پر وکیل کو توہین عدالت آرڈیننس 2004 کے تحت سزا سنائی گئی۔عدالت نے وکیل کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔یہ فیصلہ عدالت کی جانب سے خاتون جج کے وقار اور احترام کے تحفظ کے لئے ایک سخت پیغام سمجھا جا رہا ہے۔