راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی، بارات کی تصاویر و ویڈیوز وائرل

راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی، بارات کی تصاویر و ویڈیوز وائرل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان نے شایان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی شادی کی تقریبات مکمل کی ہیں۔

 نکاح، مایوں، مہندی اور بارات کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتہ دار، دوست احباب اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔سوشل میڈیا پر ماہین کی مایوں، مہندی اور بارات کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔ بارات میں ماہین روایتی سرخ دلہن کے جوڑے میں پیاری لگ رہی تھیں جبکہ دولہا کالی شیروانی میں نظر آئے۔ راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان نے ہلکی سنہری شیروانی پہنی ہوئی تھی۔تقریب میں اداکار فواد خان بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور مدھم سنہری شیروانی میں خوبصورت دکھائی دیے۔