راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی مہندی کی تصاویر وائرل

راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی مہندی کی تصاویر وائرل

پاکستانی کلاسیکل اور غزل گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کے سلسلے میں جاری تقریبات سے متعلق ہے۔

ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز روایتی مایوں کی تقریب سے ہوا، جو رخصتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ شادی کی دیگر تقریبات میں مہندی کی تقریب بھی شامل تھی، جو لاہور میں نجی طور پر منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں راحت فتح علی خان، ان کا خاندان اور قریبی دوست شریک ہوئے۔مہندی کی تقریب میں دلہن ماہین خان نے گلابی رنگ کا خوبصورت لہنگا اور چولی پہنی، جس پر مدھم سنہری اور رنگ برنگی کڑھائی کی گئی تھی، اور ساتھ میں نیٹ کا دوپٹہ بھی لیا ہوا تھا۔ راحت فتح علی خان اور اہلِ خانہ نے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس تقریب میں معروف گلوکار وارس بیگ بھی شریک ہوئے۔ شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس پر صارفین نے ماہین خان کے کپڑوں اور تقریب کی دیگر تفصیلات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔