ایل ٹی اولاہور کی متعلقہ ملازموں کیخلاف کارروائی کی سفارش :ایف بی آر
بدانتظامی،تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر سختی سے نمٹیں گے:حکام
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایف بی آر نیشوگر ملز کی مانیٹرنگ پر تعینات 6اہلکار غیرحاضری پرمعطل کردیئے۔حکام ایف بی آر کیمطابق اہلکارشوگرملزکی پیداوارکی موثر،شفاف اوربلا تعطل نگرانی یقینی بنانے کیلئے تعینات کئے گئیتھے،اہلکاروں کی غیرحاضری کا انکشاف ایل ٹی او لاہورکی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران ہوا،ایل ٹی اولاہور نیغفلت ولاپرواہی کی سنگینی کیپیش نظرمتعلقہ ملازموں کیخلاف تادیبی کارروائی کرنے کی سفارش کر دی ۔حکام ایف بی آر نے مزید کہا ہے کہ غفلت برتنے پر ان اہلکاروں کوفوری طورمعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،ایف بی آرتمام فیلڈ فارمیشنز میں نظم و ضبط،دیانتداری اور پیشہ ورانہ معیاربرقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے،فرائض میں غفلت، بدانتظامی یا تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر قانون کیتحت سختی سے نمٹا جائے گا۔