وزیراعظم کے حکم پر ایف آئی اے لاہور زون کی ٹیمیں تین شوگر ملز پر تعینات کردی گئیں
لاہور(سپیشل رپورٹر )وفاق تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے کرشنگ سیزن کے دوران شوگر ملز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کے حکم پر ایف آئی اے لاہور زون کی ٹیمیں تین شوگر ملز پر تعینات کردی گئیں، شوگر ملز میں چینی کی پیداوار، سٹاک اور سیلز کا روزانہ ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔ایف آئی اے نے وزیراعظم کے حکم پر عمل کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو شوگر ملز میں چینی کی پیداوار، سٹاک کا ریکارڈ رکھیں گی۔ٹیکس چوری روکنے کیلئے ملز کی سیلز کا روزانہ ریکارڈ مرتب کیا جائیگا، شوگرملز میں گنے کی آمد اور ٹرالیوں کی تعداد کا ریکارڈ مرتب ہوگا۔