پاکپتن (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر پاکپتن نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم آٹا سیل پوائنٹس کا معائنہ کرتیسبز آٹے کے تھیلوں کی دستیابی، سرکاری نرخوں پر فروخت اور سیلز ریکارڈ چیک کیا۔ معائنے کے دوران سبسڈائزڈ آٹے کی ترسیل اور فروخت کا ریکارڈ بھی جانچا گیا، جس میں تھیلوں کی فروخت مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق درج پائی گئی۔مختلف فلور ملز اور دکانوں کی جانچ پڑتال کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعلقہ فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔