سندھ کی شوگر ملوں میں 9 لاکھ 35 ہزار 791 میٹرک ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے:رپورٹ
حیدرآباد(آئی این پی ) سندھ کی شوگر ملوں میں چینی اسٹاک پر کین کمشنر کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جو وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ۔تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ اور چینی کی پیداوار کی مانیٹرنگ شروع کر دی، کین کمشنر سندھ نے وفاقی کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبے کی شوگر ملوں میں 9 لاکھ 35 ہزار 791 میٹرک ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ کی شوگر ملوں میں ایک کروڑ 5 لاکھ 18 ہزار میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ ہوئی ہے، اور شوگر ملوں نے رواں سیزن میں 11 لاکھ 4 ہزار 329 میٹرک ٹن چینی بنائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز نے 4 لاکھ 15 ہزار 118 میٹرک ٹن چینی اوپن مارکیٹ میں فروخت کی ہے