شادی سے چند دن قبل لڑکی نے خودکشی کرلی

 لڑکی نے والدین سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھائیں، ہسپتال میں دم توڑ گئی،لاش لواحقین کے سپرد 
لاہور(کرائم رپورٹر) گلاں والا گائوں تھانہ صدر کی حدود میں ایک جواں سالہ لڑکی نے شادی سے چند روز قبل خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے والدین سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھائیں، جس کے نتیجے میں اسے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا۔لاہور ہسپتال میں تقریباً 4 گھنٹے کی کوشش کے بعد لڑکی دم توڑ گئی۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش لواحقین کے سپرد کر دی۔