لاہور ‘ والدین سے جھگڑے پر جواں سال لڑکی نے خودکشی کرلی

لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم لڑکی جانبر نہ ہوسکی 
 دو ہفتے میں سویرا کی شادی ہونیوالی تھی :اہل خانہ ،خودکشی کا واقعہ گلاں والا میں پیش آیا
لاہور (آئی این پی) لاہور کے علاقے کالاشاہ کاکو تھانہ صدر کے علاقہ میں جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ والدین سے جھگڑے کے بعد سویرا نامی لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور اسپتال پہنچایا گیا تاہم لڑکی جانبر نہ ہوسکی اور چار گھنٹے بعد ہلاک ہو گئی۔ضروری کارروائی کر کے پولیس نے نعش لواحقین کے سپرد کر دی ہے۔ کالاشاہ کاکو میں خودکشی کا واقعہ گلاں والا گائوں میں پیش آیا۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دو ہفتے میں سویرا کی شادی ہونیوالی تھی۔