پسند کی شادی نہ ہونے پر جوڑے نے خودکشی کرلی

 37سالہ الطاف 30سالہ مطلقہ وحیداں مائی سے شادی کرنا چاہتا تھا
رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ )پسندکی شادی نہ ہونے پرجوڑے نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی ،تفصیل کے مطابق چک232پی کارہائشی 37سالہ الطاف حسین اپنی برادری کی 30سالہ طلاق یافتہ وحیداں مائی سے پسند کی شادی کرنے کاخواہش مندتھا تاہم خاندانی سطح پردونوں کی شادی نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر دونوں نے باہمی مشاورت سے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں‘ دونوں کوحالت بگڑنے پر انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں الطاف حسین اوروحیداں مائی جسم میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑگئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعددونوں کی لاشیں تدفین کیلئے ورثاء  کے حوالے کردیں۔ رابطہ کرنے پرذرائع نے بتایاکہ وحیداں شادی شدہ تھی جس نے کچھ عرصہ قبل اپنے خاوند سے طلاق حاصل کرلی تھی اور اپنی ہی برادری کے الطاف حسین سے شادی کرنے کی خواہش مند تھی۔