ہائی کورٹ کے باہر ایک مرتبہ پھر وکلاء نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، انسپکٹر اور دیگر اہلکاروں کو گھونسوں اور لاتوں سے نشانہ بنایا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وکلا پولیس اہلکار کو عدالت کے باہر دور تک لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے عدالت پہنچی۔ پولیس کی موجودگی کی اطلاع ملزم کے رشتہ داروں کو ملی، جنہوں نے کیس کے وکلاء کو بھی آگاہ کیا۔ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع پر وکلاء مشتعل ہوگئے اور پولیس اہلکاروں کو ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے روکا اور ان پر لاتوں و گھونسوں سے حملہ کیا۔ تاہم پولیس نے بھی فرائض سے پیچھے نہیں ہٹی اور ملزمان کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد انہیں گرفتار کرکے عدالت سے اپنے ساتھ لے گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوٹیج مل گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔