نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈاوگ بریسویل نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈاوگ بریسویل نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ڈاوگ بریسویل نے نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 28 ٹیسٹ، 21 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ڈاوگ بریسویل نے مجموعی طور پر 915 رنز اسکور کیے جبکہ 120 وکٹیں بھی حاصل کیں۔