مچل سینٹنر کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال کپتان مقرر کر دیا گیا

مچل سینٹنر کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال کپتان مقرر کر دیا گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ نے سپن باؤلنگ آل راؤنڈر مچل سینٹنر کو وائٹ بال فارمیٹ کا مستقل کپتان مقرر کر دیا ہے۔

 32 سالہ مچل سینٹنر کین ولیمسن کی جگہ لیں گے، جو ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد کپتانی سے دستبردار ہو گئے تھے۔مچل سینٹنر اب تک 243 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے 24 ٹی ٹوئنٹی اور 4 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔ سینٹنر دورۂ سری لنکا میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دسمبر کے آخر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی، جہاں وہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلیں گے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی فروری میں پاکستان میں سہ فریقی سیریز بھی شیڈول ہے، جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ لے گی۔