آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یہ فیصلہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ذریعے ظاہر کیا۔ اپنی پوسٹ میں، میکسویل نے لکھا کہ کئی یادگار سیزن کے بعد، انہوں نے آئی پی ایل آکشن میں اپنا نام نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تجربات کو خوش نصیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس لیگ میں کئی ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔میکسویل نے اپنی پوسٹ میں آئی پی ایل کیرئیر کے دوران ملنے والی سپورٹ کے لیے سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل، جنوبی افریقی بلے باز فاف ڈوپلیسی اور انگلینڈ کے معین علی نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کھلاڑی اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیں گے، اور یہ ان کے اس لیگ میں شرکت کا فیصلہ بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔یہ اعلان لیگ میں شامل کھلاڑیوں کے مستقبل اور ان کی ٹیموں کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، اور اس سے انڈین لیگ کی مستقبل کی حکمت عملی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔