ویب ڈیسک:افغان کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا ہے کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد اپنے ون ڈے کیریئر کا خاتمہ کریں گے۔محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بورڈ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے بعد اب ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔ نصیب خان کا کہنا ہے کہ نبی کا فیصلہ خوش آئند ہے اور وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
محمد نبی نے 2009ء میں افغانستان کے لیے کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا اور 2019ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ان کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ افغانستان کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔