لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ سٹی ایریا میں کریک ڈائون کیا۔انہوں نے 28 معروف فوڈ پوائنٹ، معروف بیکریوں کی چیکنگ کی ۔ 9 کو 1لاکھ 37ہزار کے جرمانے کئے گئے۔ ڈی جی نے بتایا قوانین کی خلاف ورزی ،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا۔سابق ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر 9فوڈ پوائنٹ کو بھاری جرمانے کئے گئے۔