بچپن میں لاپتا ہونے والی بچی 42 سال بعد بازیاب

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی ریاست کینٹکی سے 1983 میں لاپتا ہونے والی 3 سالہ لڑکی 42 برس بعد زندہ مل گئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ خاتون کو اپنی گمشدگی یا اغوا سے متعلق کچھ علم ہی نہیں تھا اور وہ نئی شناخت کے ساتھ زندگی گزار رہی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1983 میں مشیل میری نیوٹن کو اس کی والدہ ڈیبرا نیوٹن کے ساتھ کینٹکی سے جارجیا منتقل ہونا تھا۔ ڈیبرا نے گھر والوں کو بتایا تھا کہ وہ نئی ملازمت اور رہائش کی تیاری کے لیے پہلے جا رہی ہیں، تاہم بعد ازاں وہ شوہر اور خاندان سے مکمل طور پر لاپتا ہو گئیں۔مشیل کے والد جوزف نیوٹن نے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن 1984 سے 1985 کے درمیان ہونے والی ایک آخری کال کے بعد ماں بیٹی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ کیس کئی برس جاری رہا اور مشیل کو ملک بھر کے لاپتا بچوں کے ڈیٹا بیس میں شامل کر دیا گیا۔پولیس کو 2025 میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فلوریڈا کے قصبے دی ولیجز میں واقع ایک گھر پر کارروائی کی گئی