سمندری طوفان ، مشرقی ایشیا میں زندگی مفلوج، پروازیں منسوخ، سکول بند

تائیوان(آئی این پی)سمندری طوفان "چامپی" کے تائیوان سے ٹکرانے اور جاپان کے جنوبی علاقوں کی طرف بڑھنے کے باعث مشرقی ایشیا بھر میں نظامِ زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق مشرقی ایشیا میں سال کے طاقتور ترین سمندری طوفانوں کے تائیوان کی طرف بڑھنے کے ساتھ ہی علاقے میں شدید الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ہزاروں مسافر پروازوں کی منسوخی سے متاثر ہوئے ہیں۔ طوفان کے پیشِ نظر تائیوان میں اسکول، دفاتر اور اسٹاک ایکسچینج بند کر دیے گئے ہیں جبکہ جاپان اور تائیوان میں 1,000 سے زائد ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تائیوان میں تیز ہواں اور مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 94 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔طوفان کی آمد کے پیشِ نظر تائیوان کے 22 اضلاع اور شہروں میں سے تقریبا تمام علاقوں میں جمعے کے روز تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر معطل کر دیے گئے ہیں