علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس، سماعت 20 جنوری 2026 کو مقرر

اسلام آباد (آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 20 جنوری 2026 کو ہوگی۔ عدالت اس سے قبل علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ کیس کی سماعت کریں گے۔ سابقہ سماعت کے دوران عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔سماعت کے دوران کیس میں نامزد شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، لیکن علی امین گنڈاپور کی عدم موجودگی کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی موخرخر کر دی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے تاریخ 20 جنوری مقرر کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کی پیشی یقینی بنائی جائے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔