حماس کوغیرمسلح کرنیکی کسی کوشش میں شریک نہیں ہوں گے:اسحاق ڈار

ایچ ون بی ویزا انٹرویو اوراپائنٹمنٹس کے بحران نے ہنرمند طبقے کو بیرون ملک کا رخ کرنے پرمجبور کردیا:نائب وزیراعظم
اسلام آباد (آئی این پی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاسیاسی جماعت کی دھمکیوں پر برطانیہ کو ٹھیک ڈیمارش کیا،اس پر کوئی پشیمانی نہیں۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سرآنکھوں پرلیکن کچھ اصول بنانے پڑتے ہیں،کسی اورملک میں یہ ہواتوایسا ہی ردعمل دیں گے،برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی اشتعال انگیزی کو روکے،کسی اور ملک میں ایسی اشتعال انگیزی ہوئی تو ایسا ہی ردعمل دیں گے۔انہوں نے مزیدکہاپاکستان قیام امن کیلئے عالمی استحکام فورس کاحصہ بنے گا،حماس کوغیرمسلح کرنیکی کسی کوشش میں شریک نہیں ہوں گے،امریکا سے بھارت نے سیزفائرکی اپیل کی،پاکستان نے کسی کو صلح صفائی کا نہیں کہا۔