سیف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن پنجاب کا اجلاس، محفوظ بسنت کے لیے اہم اقدامات اور تجاویز پر تبادلہ خیال

سیف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن پنجاب کا اجلاس، محفوظ بسنت کے لیے اہم اقدامات اور تجاویز پر تبادلہ خیال

لاہور کے لٹن روڈ پر سیف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن پنجاب کا اہم اجلاس ہوا جس میں محفوظ بسنت کے انعقاد سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں شرکت کرنے والے عہدیداران اور نمائندگان نے روایتی اور محفوظ بسنت کے ضمن میں اقدامات اور حکمت عملی پر گفتگو کی۔وائس چیئرمین سید مہتاب ہاشمی نے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ محفوظ اور خوشگوار بسنت کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔پیٹرن ان چیف جاوید بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ مارکیٹ میں پتنگوں اور دیگر سامان کی سپلائی چین بہتر ہونے سے قیمتوں میں استحکام رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ چرخی، کیمیکل ڈور اور بڑے گڈوں پر پابندی کی مکمل حمایت کی جائے گی، تاکہ بسنت کے دوران ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔اجلاس میں دیگر اہم عہدیداران جن میں استاد جاوید بھٹی، جنرل سیکرٹری محمد عظیم، صدر محمد علی کھوکھر، سینئر نائب صدر مجاہد شیخ کے علاوہ شہروز شاہین، عمر شفقت، احمد علی خان اور محمد سعید سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف تجاویز اور اقدامات پر غور کیا گیا تاکہ بسنت کے تہوار کو محفوظ اور ذمہ داری سے منایا جا سکے۔