بسنت: ایک ماہ میں ڈیمانڈ کے مطابق پتنگوں اور ڈور کی سپلائی تیار کرنا ممکن نہیں، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن

بسنت: ایک ماہ میں ڈیمانڈ کے مطابق پتنگوں اور ڈور کی سپلائی تیار کرنا ممکن نہیں، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن

بسنت کے تہوار میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے، لیکن اب تک پتنگوں اور ڈور سازی کا عمل شروع نہیں ہو سکا۔

 ڈی سی آفس میں لائسنس کے لیے دی گئی درخواستوں کی ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے، جس کی وجہ سے تیاری میں تاخیر ہو رہی ہے اور تہوار کی تیاری مکمل ہونے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں ایک ماہ کے اندر ڈیمانڈ کے مطابق پتنگیں اور ڈور تیار کرنا ممکن نہیں۔ اس وجہ سے کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے دیگر شہروں سے پتنگیں منگوانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مارکیٹ میں مناسب رسد فراہم کی جا سکے۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ تاخیر کی بنیادی وجوہات مٹیریل کی عدم دستیابی اور خراب موسم ہیں، جس کے باعث تیار کرنے کے عمل میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تہوار کے لیے جلد تیاری کریں اور مارکیٹ سے پتنگیں اور ڈور بروقت حاصل کریں تاکہ بسنت کے تہوار کا لطف مکمل طور پر اٹھایا جا سکے۔