ہائی کورٹ میں پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کے خلاف درخواست، سماعت کل مقرر

ہائی کورٹ میں پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کے خلاف درخواست، سماعت کل مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا اور تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کر کے کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

جسٹس ملک محمد اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ یہ ایکٹ آئین کے خلاف ہے اور شہریوں کے بنیادی حقوق، بشمول آزاد زندگی اور تحفظ کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر سخت پابندی اور سزا تو قابل فہم ہے، لیکن اجازت دینا خطرناک ہے کیونکہ اس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آئندہ سماعت تک ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن کے ذریعے پتنگ بازی کی اجازت کو معطل کیا جائے اور اس ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔