جاوید میانداد اپنے دیرینہ دوست عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے

جاوید میانداد اپنے دیرینہ دوست عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے اپنے سابق ساتھی اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھا اور آنکھیں بھر آئیں۔

 ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے عمران خان سے اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکام بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ''کیا کوئی مجھے سمجھائے، کیا وہ پاکستان کو کھا جائے گا؟ ہم سب پاکستانی ہیں، اور معاملات کو غیر ضروری طور پر طول دینا مناسب نہیں۔ ہمیں چاہیے کہ مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں۔''عمران خان کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہوئے جاوید میانداد جذباتی ہو گئے اور کہا کہ ''وہ بھی کسی کا بیٹا ہے۔ میرے دل میں اکثر یہ خیالات آتے ہیں کہ وہ کس حال سے گزر رہا ہو گا۔ ہم دونوں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی اور طویل عرصہ تک ایک ساتھ پاکستان کے لیے کھیلتے رہے۔''