نیمار جونئیر اپنے بچپن کے کلب سانتوس میں واپس آ کر جذباتی ہو گئے

نیمار جونئیر اپنے بچپن کے کلب سانتوس میں واپس آ کر جذباتی ہو گئے

برازیل کے کپتان اور فٹبال کے اسٹار نیمار جونئیر نے اپنے بچپن کے کلب سانتوس کو دوبارہ جوائن کر لیا ہے، جہاں سے ان کے فٹبال کیرئیر کا آغاز ہوا تھا۔

 انہوں نے 6 ماہ کا معاہدہ کیا ہے اور کلب کی جانب سے کوشش کی جائے گی کہ وہ اگلے ورلڈکپ تک وہاں کھیلیں۔نیمار کی واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب وہ اپنے مداحوں کے سامنے رو پڑے۔ اسٹار فٹبالر نے کہا کہ ہر فٹبالر کو ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے بچپن کے کلب میں واپس آنا چاہیے، اور یہ لمحہ ان کے لئے بہت یادگار ہے۔2023 میں، نیمار نے پی ایس جی کو چھوڑ کر سعودی کلب الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم وہاں انہیں انجری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ صرف 7 میچز کھیل سکے۔ بعد ازاں، انہوں نے نومبر 2023 میں برازیل میں سرجری کرائی۔