جاوید میانداد دل کی تکلیف کے بعد ہسپتال سے گھر واپس، صحت بہتر

جاوید میانداد دل کی تکلیف کے بعد ہسپتال سے گھر واپس، صحت بہتر

پاکستان کے عظیم بیٹر جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث کراچی کے قومی ادارہ امراض قلب (NICVD) پہنچ گئے۔

ڈاکٹرز نے جاوید میانداد کا معائنہ کرنے کے بعد ضروری ٹیسٹ اور اینجیوگرافی کی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد انہیں صحت مند قرار دے دیا۔ بعد ازاں جاوید میانداد کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔جاوید میانداد نے این آئی سی وی ڈی میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور گھر روانگی سے قبل کہا کہ وہ بہتری محسوس کر رہے ہیں اور اللہ اور قوم کی دعاؤں سے صحت میں مزید بہتری آئے گی۔