پاکستانی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ نے حال ہی میں نمایاں طور پر وزن کم کر کے اپنی شخصیت میں بڑی تبدیلی لائی ہے، جس کے بعد ان کا نیا روپ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔
فیصل راؤ حال ہی میں نادیہ خان کے پروگرام "کیا ڈرامہ ہے" کے سیٹ پر نظر آئے، جہاں انہوں نے اپنی ویٹ لاس جرنی اور ڈائٹ روٹین کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔
وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے اپنی غذا اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی کی۔ فیصل راؤ کے مطابق، انہوں نے اپنی خوراک میں تبدیلی کرتے ہوئے "ون میل اے ڈے" روٹین اپنائی، جس میں دن بھر میں صرف ایک ہی وقت میں کھانا کھایا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار کے نتیجے میں ان کا وزن کم ہوا اور وہ اپنی نئی جسمانی ساخت کو برقرار رکھنے پر توجہ دے رہے ہیں، جس کے لیے انہوں نے نظم و ضبط کے ساتھ اپنی روٹین جاری رکھی ہے۔
ون میل اے ڈے ڈائٹ کیا ہے؟
یہ دراصل انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ کی ایک محدود قسم ہے جس میں روزانہ کی خوراک ایک ہی وقت میں لی جاتی ہے، اور باقی وقت کھانے سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ یہ ڈائٹ ہر شخص کے لیے موزوں نہیں ہوتی اور اس کے اثرات بھی ہر فرد پر مختلف ہو سکتے ہیں۔ اس لیے وزن کم کرنے کے لیے ایسی محدود ڈائٹ اپنانے سے قبل ڈاکٹر یا مستند غذائی ماہر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔فیصل راؤ کی اس تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بعض صارفین نے ان کی وزن کم کرنے کی کوشش کو سراہا، جبکہ کچھ نے ان کے نئے روپ کا موازنہ بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر سے بھی کیا ہے۔ ان کی یہ تبدیلی لوگوں کے درمیان گفتگو کا موضوع بن گئی ہے اور مثبت و منفی دونوں قسم کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔